(24 نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے لیڈی ڈیانا کے دورہ پاکستان کے دوران کینسر ہسپتال میں لی گئی ایک تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے سوشل میڈیا پر جمائما اور لیڈی ڈیانا کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’’پاکستان سے آپ کیلئے بہت سی محبت‘‘۔ جس کے بعد جمائما نے جواب میں کہا کہ یہ تصویر ان کی پسندیدہ ہے۔اسی ٹویٹ پر ایک اور جواب بھی جمائما نے دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کینسر ہسپتال جسے ڈیانا سپورٹ کرتی تھیں، اس کے لئے ڈیانا پہلی مرتبہ پاکستان آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک مزے۔۔۔حریم شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کردی