کور کمانڈرز کانفرنس۔۔ آرمی چیف کا فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار 

Jan 11, 2022 | 22:30:PM
 کور کمانڈرز ۔کانفرنس۔ آرمی چیف ۔۔ فارمیشنز ۔آپریشنل۔ اطمینان ۔اظہار 
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں داخلی سکیورٹی کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے مری اور بلوچستان میں قدرتی آفات میں پھنسے متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کو سراہا۔


تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 246 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی، کانفرنس کے شرکا کو آپریشن ردالفساد کی تازہ ترین پیش رفت اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مری کے برفانی طوفان اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال کے متاثرین کو مدد کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان قدرتی آفات کے دوران ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف کی اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت اور جنگی تیاریاں جاری رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کا پھیلاﺅ۔۔لاک ڈاﺅن اور سکولوں کی بندش۔وفاقی حکومت کا اہم اعلان