سندھ میں بلدیاتی انتخابات: جی ایچ کیو کی فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت

Jan 11, 2023 | 13:10:PM
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی
کیپشن: پولنگ سٹیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی۔

 وفاقی حکومت نے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کیلئے 20 ہزار اہلکار درکار ہونگے، جی ایچ کیو کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں اہلکار فراہم نہیں کر سکتے، فوج اور رینجرز صرف کوئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی۔