دوسرا ایک روز ہ میچ ،نائب کپتان آج بھی باہر
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روز ہ میچ آج کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روز ہ میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی نائب کپتان شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے بھی پہلے ون ڈے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نائب کپتان شان مسعود کو دوسرے میچ میں بھی نہ کھلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم کو حتمی شکل کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پی سی بی کا فیصلہ پسند نہ آیا، نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے بابر اعظم نے نائب کپتان کو ہی باہر کردیا۔شان مسعود 4 سال قبل ون آخری ون ڈے کھیلے تھے۔ ان کی سیریز میں واپسی بطور نائب کپتان کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے قبل کپتان بابر اعظم اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی۔
دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نائب کپتان کا تقرر پی سی بی چیئر مین کا استحقاق ہے۔بابر اعظم نے اس معاملے پر اپنے عمل سے جواب دیا کہ 11 رکنی ٹیم میں کسے کھلانا ہے اور کسے نہیں یہ کپتان کا استحقاق ہے اور یوں نائب کپتان شان مسعود نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے ڈراپ ہوگئے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوز لینڈ کے خلاف آج کامیابی کی صورت میں تیسرے ون ڈے میں شان مسعود کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، تیسرے ون ڈے میں فاسٹ بولرز کو آرام دےکر محمد حسنین اور شاہ نواز دہانی کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔