جنیوا کانفرنس کامیاب ہوئی، 22 کروڑ عوام کی محنت کا نتیجہ ہے: وزیراعظم

Jan 11, 2023 | 14:04:PM

 (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ہوئی، 22 کروڑ عوام کی محنت کا نتیجہ ہے، سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری تک جدوجہد جاری کھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر مدد کا اعلان کیا، کانفرنس میں 9.7 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے کئے، برطانیہ نے 36 ملین پاؤنڈ امداد دینے کا اعلان کیا، ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سیاسی مخالفین نے ہمیشہ حکومت کیخلاف پروپیگنڈا کیا، چین نے 100 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا، ڈنمارک نے 3.8 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا، حنا ربانی اور اسحاق ڈار کی بھی بڑی کاوشیں ہیں، مریم اورنگزیب کی بھی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایک پائی کو شفافیت سے استعمال کرینگے، جرمنی نے 84 ملین یوروز امداد دینے کا اعلان کیا، اپنے تمام برادر ممالک کی اتھاہ گہریوں سے شکرادا کرتے ہیں، قطر نے 25 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا، جاپان نے 77 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا، سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ 16 بلین ڈالر کوئی مذاق نہیں، پوری دنیا پاکستان کیساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم کی فارن پالیسی کامیاب ہوچکی، وزیراعظم نے ایک تیر سے 2 شکار کئے، توقعات اور ٹارگٹ سے زیادہ امداد ملی، ہم انشااللہ سب مل کر کام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کاوشوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، کانفرنس میں کامیابی گزشتہ 8 ماہ کی محنت کا پھل ہے، اتحادی حکومت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، عالمی امداد کے ساتھ ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے دنیا کو کہا ہے 50 فیصد نقصان کو پاکستان خود اٹھائے گا، ہماری درخواست دی تھی دنیا ہماری 50 فیصد مدد کرے، پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت بھی سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، آج بھی پاکستان کے عوام کھلے آسمان کے نیچے سو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ کووڈ اور معاشی مشکلات کے باوجود عالمی برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی معیشت کے بارے غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، مخالفین پاکستانی معیشت کو پروپیگنڈا کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہ رہے ہیں، ملکی معیشت کے خلاف باتیں کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب مل گیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا ہدف 8.1 ارب ڈالر تھا، سیاسی مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، ہم جنیوا کانفرنس میں موجود تھے، مخالفین پیچھے ٹویٹ کر رہے تھے۔

مزیدخبریں