جولائی تا دسمبر 2022ء:سیمنٹ کی فروخت میں 21فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مالی سال 2022ءکے پہلے 6 ماہ جولائی تا دسمبر کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 21.764 ملین ٹن رہی.
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق سال کے پہلے 6 ماہ جولائی تا دسمبر 2022ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی(مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 21.764 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 27.456 ملین ٹن سے 20.73فیصد کم رہی۔
جولائی تا دسمبر 2022ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 20.030ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 24.065ملین ٹن فروخت سے 16.77فیصد کم رہی۔
اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 48.86فیصد کمی واقع ہوئی اور جولائی تا دسمبر 2021ء کی 3.391ملین ٹن ایکسپورٹ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی ایکسپورٹ 1.734ملین ٹن رہی۔ دسمبر 2022کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت 15.55 فیصد کم رہی۔
یہ بھی پڑھیے: ملک میں مہنگائی کا طوفان، دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے معاشی بحران اور ملکی معیشیت میں بے یقینی کی فضا کو سیمنت کی انڈسٹری کی اس موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے کیونکہ مہنگائی نے صارفین کی قوت خرید پر گہرا منفی اثر مرتب کیا ہے۔ نئے تعمیراتی منصوبہ جات بشمول رہائشی پراجیکٹس کی تعداد کم ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے بھی سیمنٹ کی ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
ادھر لاہور شہر کے مضافاتی علاقوں میں سریے کی قیمتوں میں 7 روپے فی کلوگرام اضافہ ،لوہا منڈی بادامی باغ میں لوکل سریا 212 سے 215 روپے فی کلوگرام میں بک رہا ،شہر کے مضافاتی علاقوں میں بننے والی سوسائٹیز میں سریا 222 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔