ویب ڈیسک : بھارت کی معروف اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
بگ باس کی امیدوار راکھی ساونت جو کہ خبروں میں ان رہنے کے فن سے خوب واقف ہیں۔ راکھی ساونت کی شادی کے حوالے سے انٹرنیٹ پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل درانی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے ۔ عادل اور راکھی کا میرج سرٹیفیکٹ جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے اس میں ان کی شادی گذشتہ برس مئی میں ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں :اداکار فیروز خان عدالت پیش ہوگئے
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ راکھی نے علی درانی سے کورٹ میرج کرلی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ راکھی کی علی سے یہ دوسری شادی ہے، اس حوالے سے دونوں فریقین نے اب تک لب کشائی نہیں کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی نے 2020 کے جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین رتیش سے پہلی شادی کی تھی جب کہ گزشتہ برس انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد سے ان کے تعلقات علی درانی کے ساتھ تھے۔