ساہیوال ویٹرنری یونیورسٹی کی تعمیر کا فنڈ منڈی بہاؤالدین کی گلیوں پر خرچ ہوگا

یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے مختص 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈ وزیر اعلٰی پنجاب کے دست راست اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے آبائی ضلع منڈی بہاؤالدین کو منتقل کردئیے گئے

Jan 11, 2023 | 17:45:PM

‏(علی رامے)کل وزیر اعلٰی پنجاب کے آبائی شہر گجرات کو کالجز کی اسکیموں سے 2 کروڑ کے فنڈ نکال کر منتقل کیے گئے اور آج یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے مختص 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈ وزیر اعلٰی پنجاب کے دست راست اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے آبائی ضلع منڈی بہاؤالدین کو منتقل کردئیے گئے۔

تعلیم کے بجٹ سے گجرات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل کے لیے فنڈ کی منتقلی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔دستاویزات کے مطابق ساہیوال میں یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے مختص فنڈ اب وزیر اعلی پنجاب کے دست راست محمد خان بھٹی کے آبائی ضلع کو منتقل کردئیے گئے ہیں، پنجاب حکومت نے یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے مختص 13 کروڑ 60 لاکھ روپے منڈی بہاؤالدین کو منتقل کیے ہین۔جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے فنڈز کی منتقلی کا باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔

ضرور پڑھیں :لاہور کی50 اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ

ساہیوال میں ویٹرنری یونیورسٹی کی تعمیر کا فنڈ منڈی بہاؤالدین میں ٹف ٹائل اور گلیوں کی پختگی پر خرچ ہوگا ،موجود بجٹ میں 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کا فنڈ یونیورسٹی کی تعمیر کے نام پر مختص کیا گیا تھا ۔محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی تعمیر پر فنڈ جاری نہ ہونے کے باعث یہ بجٹ منڈی بہاؤالدین کو دیا گیا ہے ۔ابتک سرکاری دستاویزات کے مطابق تعلیم سے 15 کروڑ روپے کا فنڈ نکال کر گجرات ڈویژن کو دیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں