بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی،ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل شروع ہو گیا،دیر بالا میں گرتے روئی کے گالوں سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔
ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری،کوئٹہ میں برفباری کے ساتھ بارش،آزاد کشمیرکے پہاڑوں پر بھی برفباری،ایبٹ آباد اور سیاحتی مقام گلیات کی چوٹیوں پر بھی سفید چادر تن گئی،اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کی اننگز،بارش اور برفباری کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پشاور سمت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ،پشاور سمت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ دو روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہیگا بارش کے بعد سردی کی شدّت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے بالائی علاقوں میں برفباری کے پیش نظر بی ڈی ایم اے نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے چترال, وادی تیراہ میں بارف باری سے موسم سرد ہوگیا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری رہا بدھ کو سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوا جسکی وجہ سے نام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی محکمہ موسمیات نے اتوار تک شدید سردی کی پیشنگوئی کی جسکے مطابق درجہ حرارت منفی دس درجے تک گرنے کا امکان ہے۔
کویٹہ سمیت بلوچستان کے علاقوں میں بارش سےزیارت کان مہتر زئی توبہ کاکڑی توبہ اچکزئی خانوزئی سمیت متعدد علاقوں میں زبردست برف باری ہوئی جبکہ پشین چمن لورالائی قلعہ سیف اللہ مستونگ نوشکی خضدار ہرنائی اور دیگر علاقوں میں بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے کئی علاقے زیر آب آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ چلے گا،زبردست فیچر متعارف
زیارت،وادی زیارت وملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہےبرفباری کی وجہ سے زیارت کے کہیں مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئےہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بی اینڈ آر ٹریفک کی روانگی بحال کرنے کیلئے ہیوی مشینری کے زریعے سڑک پر کام کررہےہیں شدید برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم! موٹربائیکس کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
زیارت میں منفی04بارکھان میں کم سے کم 04جبکہ ژوب میں01 تربت میں کم سے کم13جبکہ پنجگورمیں 08، گوادر میں 11،جیونی اور پسنی میں 14 جبکہ اوڑمارہ میں 13ڈگری سینٹی گریئڈ ریکارڈ کیا گیا، دالبندین میں کم سے 05جبکہ نوکنڈی میں 08خضدارمیں کم سے کم سے 07اور لسبیلہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔