(24 نیوز)پاکستان سے ماہانہ اوسط 60 سے 70 کروڑ ڈالرز افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے رپورٹ تیار کرلی، اورمعاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈالرز یو اے ای اور ترکی میں ایل سیز کھولنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ،افغانستان کو چینی،ٹائرز، موبائل فونز،تیل اوردیگر قیمتوں چیزوں کی سمگلنگ ہوتی ہے ،سمگل شدہ چیزیں پاکستان کو ری ایکسپورٹ ہوتی ہیں ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ روٹس پرسمگلنگ سے پاکستان کو ریونیو میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ،سمگلنگ سے ملکی معیشت،زرمبادلہ ذخائراورکرنسی پر دباؤ آتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں