سموگ کی چھٹیاں ختم،سکول جمعہ اور ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے
سکولوں کی یونیفارم پالیسی میں نرمی,طلبا سردی سے بچنے کیلئے کسی بھی رنگ کا سویٹر،جیکٹ، کوٹ اور گرم ٹوپی پہن سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سکولوں میں سموگ کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ختم کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں 15 جنوری تک دی گئی تھیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سابق نوٹیفکیشن منسوخ کر کے جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کو بحال کردیا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق موجودہ ویک میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو بھی سکول لگیں گے۔
اساتذہ نے چھٹی ختم کئے جانے پر اظہار تشویش کیا ، اساتذہ کا کہنا ہے کہ کم از کم 15 جنوری تک چھٹیوں کو بحال رکھا جاتا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکولز بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
دوسری جانب شدید سردی کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے، محکمہ تعلیم کی جانب سے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق سنگل شفٹ چلانے والے ادراے صبح 8:30 سے دن 02:30 تک کھلے رہیں گے ، جمے کے دن ساڑھے آٹھ سے ساڑھے بارہ تک ادارے کھلے رہیں گے ۔
ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات کار مارننگ شفٹ صبح آٹھ بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگی ، جمعے کے روز آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ تک شفٹ ہوگی ، ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سے شام سات بجے تک ہوگی ۔ جمعے کے دن شفٹ اڑھائی سے لیکر شام سات بجے تک ہوگی ۔
موسم کی شدت کے باعث سکولوں کی یونیفارم پالیسی میں نرمی کردی گئی,طلباء سردی سے بچنے کیلئے کسی بھی رنگ کا سویٹر،جیکٹ، کوٹ اور گرم ٹوپی پہن سکیں گے،پالیسی کا اطلاق 28 فروری تک رہے گا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے موسم کی شدت کے باعث یونیفارم پالیسی میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ,بچے سردی سے بچنے کیلئے کسی بھی رنگ کا سویٹر،جیکٹ، کوٹ اور گرم ٹوپی پہن سکیں گے,پالیسی کا اطلاق سرکاری ونجی سکولز دونوں پر ہوگا۔مذکورہ پالیسی 28 فروری تک نافذ العمل رہے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو پالیسی کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا بھی پریشان، کئی کئی گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبا کو پڑھنے میں مشکلات کا سامنا، سرکاری سکولوں میں طالب علموں کی حاضری میں 50 فیصد کم ہوگئی۔
فیروزوٹواں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کے ضلع شیخوپورہ کے سکولوں کے سامنے گندگی کے ڈھیر لگ گئے, بچے تعفن زدہ ماحول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے, گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے بچے بیمار پڑنا شروع ہو گئے ,شیخوپورہ انتظامیہ اپنے گرم کمروں تک محدود ہو کر رہ گئی۔