کراچی، ناظم امتحانات انٹر بورڈ علیم خانزادہ عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی علیم خانزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات نے علیم راجپوت کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق علیم راجپوت کو میرپورخاص بورڈ واپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن علیم راجپوت کیخلاف نتائج تبدیلی کی تحقیقات کر رہا ہے، وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے شکایات کا نوٹس لے کر ناظم امتحانات انٹر بورڈ کو ہٹانے کا حکم دیا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کے ناظم امتحانات انورعلیم مشکل میں پھنس گئے، اینٹی کرپشن حکام نے انورعلیم کو خط لکھ دیا ہے اور انہیں تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انور علیم کی تعلیمی بورڈ میرپورخاص میں تعیناتی میں بے قاعدگی کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق انور علیم غیر قانونی طور پر میرپورخاص بورڈ سے کراچی بورڈ ڈیپوٹیشن پر آئے اور انور علیم میرپورخاص بورڈ میں بھی نتائج کی ردو بدل میں ملوث ہیں۔