(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہناہے کہ اعتماد کے ووٹ کے نمبرز مکمل ہو گئے ہیں،اس وقت اسمبلی میں 185 ارکان موجود ہیں ،دونوں ارکان اسمبلی کے پہنچنے سے تعداد187 ہو جائے گی ،جیسے ہی آج دونوں ارکان پہنچ جائیں گے اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔
فوادچودھری نے کہاکہ خرم لغاری سے بات ہوئی ہے وہ شاید رات تک پہنچ جائیں ،ق لیگ کے 10 میں سے 8 ارکان ایوان میں موجود ہیں ،پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر ابھی ایوان میں نہیں پہنچے ،انہوں نے کہاکہ دونوں ارکان آج وقت پر نہیں پہنچ پائے تو زیادہ سے زیادہ کل اعتماد کا ووٹ ہو جائے گا ،اگر187 ارکان نہ ہوئے تو کل رن آف الیکشن ہو گا،دوبارہ وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا،وزیراعلیٰ کا تین دن میں دوبارہ انتخاب ہو جائے گا، دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعدپنجاب اسمبلی توڑ دیں گے ،آج ان شااللہ پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہعمران خان پر ریڈ لائن لگانے کی بات پرویز الٰہی اوردیگر لوگوں کو بتائی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں