وزیراعظم شہبازشریف کل سے امارات کا دو روزہ دورہ کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کل سے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پر بات ہو گی،اس کے علاوہ اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امورپر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، مکمل تیاری کے ساتھ یواے ای کے دورے پر جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی، سپیکر نے اجلاس کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا