آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہر کر دیئے،ہمارے پاس ایک اور سرپرائز ہے ، ڈپٹی سپیکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہاکہ آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہر کر دیئے ہیں ،ہمارے پاس ایک اور سرپرائز ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، پرویز الٰہی پچھلے دروازے سے اسمبلی میں داخل ہوئے،پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں،اجلاس شروع ہونے کے بعد فوری بعد اعتماد کا ووٹ لئے جانے کا امکان ہے ۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہاکہ آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہر کر دیئے ہیں ،کہا جا رہا تھا ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں،ہم نے سوچا ان کو آج نمبرز پورے کرکے دکھاتے ہیں۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ آج قرارداد بھی آ سکتی ہے کہ پورا ایوان وزیراعلیٰ پر اعتماد کااظہار کرتا ہے ،متوقع قرارداداعتماد کے ووٹ کی کارروائی نہیں ہو گی ،واثق قیوم نے کہاکہ قرارداد کے ذریعے ارکان کو گنا جا سکتا ہے ،اگر186 سے زائد ارکان قرارداد میں گن لئے گئے تو وزیراعلیٰ کو اعتماد تو مل جائیگا،حافظ عمار یاسر ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی، سپیکر نے اجلاس کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا