(24نیوز)ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ ہو جائیں خبردار،آن لائن موبائل فون پرروزانہ حاضری کا اندراج کرنا ہو گا۔
سندھ حکومت کے فیصلے کے مطابق سندھ میں 7 اضلاع کے اساتذہ اب آن لائن موبائل فون پرروزانہ حاضری لگائیں گے،سندھ حکومت نے کراچی کے علاوہ صوبے کے 7 اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کو فون پر آن لائن حاضری لگانے کا حکم دے دیا،تعلقہ مانیٹرنگ افسر چیف مانیٹرنگ افسرز ہونگے، ٹیچرز اور ہیڈ ماسٹرز کو ٹریننگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ چلے گا،زبردست فیچر متعارف
محکمہ تعلیم سندھ نے حیدرآباد، لاڑکانہ،میرپورخاص ڈویژنوں کے تعلقہ ایجوکیشن افسروں کو خط لکھ دیا۔