پنجاب اسمبلی ، پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے؟ تعداد اور نام سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے کون سے ارکان اسمبلی شریک نہیں ہوئے، ان کے نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، تواپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر ایوان کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کاکہناہے کہ اعتماد کے ووٹ کے نمبرز مکمل ہو گئے ہیں،اس وقت اسمبلی میں 185 ارکان موجود ہیں ،دونوں ارکان اسمبلی کے پہنچنے سے تعداد187 ہو جائے گی ،جیسے ہی آج دونوں ارکان پہنچ جائیں گے اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: اعتماد کا ووٹ لینے کی تیاریاں مکمل،پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہاکہ آج ہم نے اپنے نمبرز پورے ظاہر کر دیئے ہیں ،کہا جا رہا تھا ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں،ہم نے سوچا ان کو آج نمبرز پورے کرکے دکھاتے ہیں۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ آج قرارداد بھی آ سکتی ہے کہ پورا ایوان وزیراعلیٰ پر اعتماد کااظہار کرتا ہے ،متوقع قرارداداعتماد کے ووٹ کی کارروائی نہیں ہو گی ،واثق قیوم نے کہاکہ قرارداد کے ذریعے ارکان کو گنا جا سکتا ہے ،اگر186 سے زائد ارکان قرارداد میں گن لئے گئے تو وزیراعلیٰ کو اعتماد تو مل جائیگا،حافظ عمار یاسر ایوان میں آگئے ہیں، ہمارے پاس ایک اور سرپرائز ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی دوست مزاری، مومنہ وحید، خرم لغاری، چودھری مسعود، فیصل چیمہ نے شرکت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایوان میں حکومت کے کتنے ارکان موجود ہیں، ق لیگ کا بڑا دعویٰ