(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے مدینہ کی گلیوں میں گھومنے کی ویڈیو جاری کردی۔
شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پہلے اپنی ایک نامعلوم مقام سے تصویر جاری کی اور مداحوں سے سوال کیا کہ کیا مداح اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کس مقام پر موجود ہیں؟
بعد ازاں سابق کرکٹر نے ایک ویڈیو جاری کی اور بتایا کہ وہ مدینہ منورہ میں موجود ہیں اور ایک خوشگوار دن گزار لیا ہے۔
انہوں نے مدینہ کو دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ خود کو خوش قسمت قرار دیا اور کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ پھر سے حاضری ہوسکی ہے۔
مزید پڑھیں: پولیس کانسٹیبل اشرف کو بیٹے سمیت شہید کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
شعیب اختر نے ہیش ٹیک ’سعودی عرب‘ اور ’مدینہ’ کا بھی اضافہ کیا۔