اداکارہ یمنیٰ زیدی سے سائرہ یوسف کا حیران کن مطالبہ 

Jan 11, 2024 | 08:54:AM

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی نئی تصاویر پر اداکارہ سائرہ یوسف نے حیران کن مطالبہ کردیا۔

حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل تصاویر میں وہ مخمل کا سوٹ پہنی ہوئی ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں یمنیٰ زیدی نے کلاتھنگ برانڈ 'لاما' کا گلابی کوٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا ہے اور اس حسین لباس میں پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کے اس لُک کو مزید سنوارتے ہوئے نبیلا سالون نے میک اپ کی زمہ داری سنبھالی اور انہیں ہلکے میک اپ کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا۔ یمنیٰ زیدی کی ان تصاویر پر انکے مداح سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے تعریف کلمات پر مبنی کمنٹس کیے۔

ان تمام کمنٹس میں اداکارہ سائرہ یوسف کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا گیا جنہوں نے لکھا کہ ' مجھے یہ سوٹ چاہئے'۔

یمنیٰ کے اس مطالبے پر ردِ عمل دیتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ ' جو خود اسٹائل گرو ہیں انہوں نے میرے اسٹائل کو پسند کیا۔ خوشی مجھے ہوئی اور یہ سوٹ آپ کا ہوا'۔ دونوں فنکاراؤں کے درمیان محبت سے بھر پور اس لین دین کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ یمنیٰ کے اس لُک کو پسند کرنے والوں میں اداکارہ مایا علی، نوشین شاہ، حرا مانی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: جنونی شخص کا گلوکارہ شکیرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'نایاب' کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں