وزیراعلیٰ کا جناح ہسپتال کا دورہ ،سست روی پر برہم،ہر شفٹ میں 500مزدور کام کرتے نظر آنے چاہئیں،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جناح ہسپتال میں اب گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا اور کام میں سست روی ، کم لیبر فورس پر برہمی کا اظہار کیا۔کہتے ہیں کہ ہر شفٹ میں 500مزدور کام کرتے نظر آنے چاہئیں،لیبر کی تعداد کی باقاعدہ مانیٹرنگ او رتصدیق کرائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ تعمیراتی کامو ں کے دوران بیڈز اور دیگر سامان کوریڈور میں دیکھ کر بھی برہم ہوئے ، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بیڈز اور دیگر سامان کو محفوظ جگہ پر رکھنے کا حکم دیا ،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو رات کو دورہ کر کے صورتحال کاخود جائزہ لینے کی ہدایت دی اور جناح ہسپتال کی عمارت میں سیم کے مستقل حل کی ہدایت دی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیم کی وجہ سے عمارت کی لائف کم ہوتی ہے،فی الفور پائیدار حل تلاش کر کے فوری کام شروع کیاجائے،وزیراعلیٰ نے ایک مریض کے تیماردار کی ادویات باہر سے منگوانے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا جانے کے خواہشمندافراد کیلئے خوشخبری
محسن نقوی نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اس موقع پر صوبائی وزرا ء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹری صحت، کمشنر بھی موجود تھے۔