غزہ میں نسل کشی، اسرائیل کیخلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم عوامی شکایات کیلئے کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا کی عالمی عدالت انصاف میں درخواست کے بعد انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے پراسیکیوٹر آفس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم عوامی شکایات کیلئے کھول دیا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر سے لوگ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوت آن لائن جمع کراسکیں گے۔عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کو پاکستان، مالدیپ اور نمیبیا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 800 سے زائد دانشوروں، بین الاقوامی ماہرین قانون کی حمایت حاصل ہے۔
جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کے خلاف دائر کی ہے، مقدمے کی سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے رجوع کرلیا ہے۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانےکی درخواست کی ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نسل کشی ہیں، اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہی ہے اور غزہ کے بڑے حصے کو تباہ کردیا گیا ہے، اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا ہے، اسرائیل کا یہ عمل نسل کشی کنوشن کی خلاف ورزی ہے۔