پولیس اور سرکاری ملازمین کا احتجاج ہنگاموں میں تبدیل، 15 افراد ہلاک

Jan 11, 2024 | 12:22:PM
پاپوا نیو گنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں تنخواہیں نہ ملنے پر پولیس اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال کے دوران پرتشدد ہنگاموں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد ذخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاپوا نیو گنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں تنخواہیں نہ ملنے پر پولیس اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال کے دوران پرتشدد ہنگاموں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد ذخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق احتجاج میں شریک مظاہرین نے دکانوں اور کاروباری مراکز کو آگ لگا دی، کئی مظاہرین نے دکانوں میں لوٹ مار بھی کی۔

پاپوا نیو گنی وزیراعظم نےمذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار اور آتش زنی سے متاثرہ کاروباروں کی مدد کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: امریکا: شدید بارش اور ہوائی بگولوں سے نظام درہم برہم، 5 افراد ہلاک