پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،کتنا اضافہ ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان رہا۔ 100انڈیکس میں 205 پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 205 پوانٹس کے اضافے سے 64ہزار 125 کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے ایشیائی ملکوں پر مشتمل مارکیٹ انٹیلیجنس رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کا استعفیٰ منظور کرلیا
رپورٹ کے مطابق 2023 کے چوتھی سہ ماہی میں 100 انڈیکس میں 35فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2023 کی آخری سہ ماہی میں مقامی پیداوار میں 2.13فیصد اضافہ رہا۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ملک کو توانائی کمپنیوں اور بینکوں پر عائد شرائط سے فائدہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقع ہے، شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے، جبکہ روپے کی قدر میں استحکام اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اہم سبب ہے۔