پی ٹی آئی رہنما فضل محمد خان پر اے این پی کارکنوں کا مبینہ تشدد ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آگ لگا دی

Jan 11, 2024 | 13:24:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) پشاور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا، پی ٹی آئی رہنما فضل محمد خان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق اے این پی رہنما اسفند یار ولی کو 2018 کے الیکشن میں ہرانے والے پی ٹی آئی رہنما فضل محمد خان کو تشدد کا نشانہ  بنایا گیا ہے ، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی رہنما پر سادہ لباس میں ملبوس افراد کی جانب سے گھونسوں ،لاتوں اور تھپروں سے  حملہ کیا گیا، حملہ اس قدر شدید تھا کہ انہیں بھاگنے تک کا موقع نہ دیا گیا، پھر کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے  مشتعل ہجوم سے ان کی جان کھلاسی کرائی اور عدالت کے احاطے سے فرار کرایا۔ 

کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پراے  این پی کارکنوں نے  حملہ کیا ہے لیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ 

یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کا بابر اور رضوان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

مزیدخبریں