سگریٹ کی سمگلنگ بڑھنے لگی، خزانے کو 310 ارب روپے نقصان کا خدشہ

Jan 11, 2024 | 15:16:PM

(کلیم اختر)سگریٹ کی سمگلنگ کا حجم بڑھنے لگا ، خزانے کو 310 ارب روپے نقصان کا خدشہ ، رواں مالی سال کے اختتام تک غیر قانونی تجارت کے حجم کا گراف 63 فیصد تک بلند ، سگریٹ مینوفیکچرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

  سگریٹ مینوفیکچرز کا کہنا ہے کہ سگریٹس کی سمگلنگ میں ملوث طاقتور مافیا سے نمٹنے کے پیش نظر حکمت عملی کے فقدان کی وجہ سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگنے کا خدشہ ہے ،سمگل شدہ سگریٹ کی تجارت سے قومی خزانے کو 310 ارب کا نقصان ہوسکتا ہے ۔

ضرور پڑھیں:سیاسی بے یقینی،انتخابات میں تاخیر،عالمی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی
انہوں نے کہا ہے کہ سگریٹس سمگلنگ کا تناسب گزشتہ سالوں کی نسبت 2گنا ہوسکتا ہے ،انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،غیر قانونی پیداوار اور سمگلنگ سے مقامی سگریٹ صنعت کو بھی بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔


مینوفیکچرز کا مزید کہنا ہے کہ سمگل شدہ سگریٹس کی سپلائی سے مقامی تیار شدہ سگریٹس کی سیل میں واضح کمی ہوئی ،سگریٹ صنعت سے منسلک ہزاروں افراد کا روزگار بھی خطرہ میں پڑگیا ہے ۔

مزیدخبریں