(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہنر مند افراد کیلئے بہتر مستقبل کی ایک کرن روشن ہوئی ہے، ہوا کچھ یوں ہے کہ سوئٹزرلینڈ حکومت کی جانب سے15 سے زائد شعبوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کیلئے ملک بھر کے 15 سے زائد اہم شعبہ جات میں ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے ، یورپی ملک نے 2 لاکھ 51 ہزار افراد کیلئے اپنے ملک کی سرحدیں کھولی ہیں اور انہیں موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں، جن شعبہ جات میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
صحت
سوئٹزرلینڈ میں سب سے زیادہ ملازمت کی پیشکش صحت کی دیکھ بھال کرنے والے شعبے سے کی گئی ہے ، جس کی تعداد 15 ہزار 790 ہے ۔
کنسٹرکشن
صحت کے بعد دوسرا نمبر تعمیراتی شعبے کا ہے جس میں 13 ہزار 566 آسامیوں کی پیشکش کی گئی ہے ۔
تجارت
ڈیپارٹمنٹل کاروبار آسامیوں کے لحاظ سے تیسرا نمبر ہے جس میں12 ہزار 761 آسامیوں کو پیشکش کی گئی ہے ۔
ہوٹل مینجمنٹ
مہمان نوازی اور ہوٹل کی صنعت میں تجربہ رکھنے والوں کیلئے 10 ہزار 478 آسامیوں کی پیشکش کی گئی ہے ۔
آئی ٹی
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں 8 ہزار 24 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
علاقائی ملازمتیں
علاقائی ملازمتوں کی بات کی جائے تو سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں 55 ہزار 113 ، برن میں 37 ہزار939 ، آراگاؤ میں 20 ہزار 350 ، سینٹ گیلن میں 18 ہزار 178 اور لوزرن میں 17 ہزار 21 افراد کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں ۔
ورک ویزا کے تقاضے
غیر ملکی شہریوں کیلئے سوئٹزرلینڈ میں کام کرنے کیلئے ویزا حاصل کرنا لازمی ہے، ممکنہ درخواست دہندگان کو یونیورسٹی کی ڈگری، متعلقہ تجربہ اور مخصوص مہارت کے حامل ہنر مند اور اہل کارکن ہونا چاہیے، محفوظ شدہ ملازمت کی پیشکش اہم ہے، اور آجر کو اس عہدے کیلئے EU/EFTA کے شہری کو عدم دستیابی کی تصدیق کرنی ہوگی۔