(24 نیوز )عام انتخابات کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں سیاسی نمائندوں پر جان لیوا حملوں میں اضافہ ہو گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا تیسرا واقعہ پیش آ گیا ، صوابی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے اہم رہنما کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی اڈہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہو گئے ، 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر شدید فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے نتیجے میں شاہ خالد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے