گجرات سے ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، اہم رہنما نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Jan 11, 2024 | 18:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(صغیرراٹھور) عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد ملک بھر میں سیاسی اکھاڑہ سج چکا ہے، تمام پارٹیوں کی جانب سے  ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے کیے جا رہے ہیں، ہر کوئی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے داؤ پیچ آزما رہا ہے ، ایک دوسرے کے مہرے کھسکانے کیلئے شطرنج کی چالیں بھی چلی جا رہی ہیں ، ایسی ہی ایک چال پنجاب کے ضلع گجرات میں نظر آئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگا ہے ، سرائے عالمگیرسے  مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ محمد اسلم خان نے پارٹی سے لا تعلقی کااعلان کر دیا، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)راجہ اسلم خان نے پی پی 27 سے راجہ محمد اسلم خان کو ٹکٹ جاری نہ ہونے پر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 راجہ محمد اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا،پریس کانفرنس میں مرکزی رہنما مسلم لیگ (ق)چودھری وجاہت بھی موجود تھے،پریس کانفرنس میں سابق ایم این اے تاشفین صفدر مرالہ بھی موجود تھیں ، راجہ محمد اسلم  کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ (ق )کے ٹکٹ سے بھرپور الیکشن میں حصہ لینگے، حلقہ این اے 62 سے ہمارا پینل مکمل ہو گیا۔

اس موقع پر  چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ راجہ محمد اسلم کو مسلم لیگ ق میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی پی 27 سے راجہ اسلم پی پی 28 نعیم رضا کوٹلہ کو ٹکٹ جاری کر دیئے،حلقہ این اے 62 سے مسلم لیگ ن کے خلاف بھرپور الیکشن لڑینگے ،این اے 62 سے چودھری موسیٰ الہیٰ  ق لیگ کے  امیدوار نامزد ۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ صوابی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما شاہ خالد جاں بحق

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: