اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا، یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگے

Jan 11, 2024 | 18:40:PM

(اشرف خان) اوپن مارکیٹ میں ڈالر، امارتی درہم اور سعودی ریال سستے جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگے ہو گئے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے سستاہوکر 281.94 روپے، امارتی درہم 4 پیسے کمی سے 76.99 روپے جبکہ سعودی ریال 7 پیسے کم ہو کر 75.20 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خریداروں کیلئے بری خبر! سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

اوپن مارکیٹ میں یورو 24 پیسے اضافے سے 309.10  روپے اور برطانوی پاؤنڈ 59 پیسے مہنگا ہو کر 359.38 روپے  کا ہو گیا۔

مزیدخبریں