فیض آباد دھرنا کمیشن، خواجہ آصف نے بیان ریکارڈ کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے کمیشن کے سوالات کے جوابات دیے۔
پیشی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ آج فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ہوا، بیان نامکمل رہا انشاءاللہ جلد مکمل ہو جائے گا، میری ناچیز رائے ہے کہ کمیشن کی کارروائی کی اوپن میڈیا کوریج دی جائے، عوام کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ملک کے ساتھ 75 سال کیا کھلواڑ ہوا، وطن عزیز میں جتنے کمیشن بنے انکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انکے نتائج بھی عوام کے سامنے نہیں آئے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا کریں اور کفارہ ادا کریں۔
آج فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ھوا، بیان نامکمل رھا انشاءاللہ جلد مکمل ھو جاۓ گا۔۔ میری ناچیز ر اۓ ھے کہ کمیشن کی کاروائ اوپن ھو میڈیا کوریج ھو۔ عوام کو معلوم ھونا چاہئیے کہ ملک کے ساتھ 75سال کیا کھلواڑ ھواھے۔ وطن عزیز میں جتنے کمیشن بنے انکا کوئ نتیجہ نہیں نکلا۔ انکی نتائج…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 11, 2024
واضح رہے کہ کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کر رکھا ہے اور انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔