فیض آباد دھرنا کمیشن، خواجہ آصف نے بیان ریکارڈ کروا دیا

Jan 11, 2024 | 19:16:PM

(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق  وزیر دفاع خواجہ آصف فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے کمیشن کے سوالات کے جوابات دیے۔

پیشی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ آج فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ہوا، بیان نامکمل رہا انشاءاللہ جلد مکمل ہو جائے گا، میری ناچیز رائے ہے کہ کمیشن کی کارروائی کی اوپن میڈیا کوریج دی جائے، عوام کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ملک کے ساتھ 75 سال کیا کھلواڑ ہوا، وطن عزیز میں جتنے کمیشن بنے انکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انکے نتائج بھی عوام کے سامنے نہیں آئے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا کریں اور کفارہ ادا کریں۔

واضح رہے کہ کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے طلب کر رکھا ہے اور انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ 22 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔

مزیدخبریں