سخت سردی، بارش اور پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سردی، رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور پہا ڑوں پر برہلکی فباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ مستحکم ہونا شروع، انٹر کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اچھی خبر
محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) جمعہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد جبکہ مطلع جز وی ابر آلود رہے گا، صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم چترال، دیر ، کو ہستان، سوات میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علا وہ رات کے اوقات میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ہے، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہے گا۔
خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
یہ بھی پرھیں: اہم عہدیدار کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور پہا ڑوں پر برہلکی فباری کا امکان ہے، کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر پڑنے کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا انتباہ:
رواں ہفتے کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔