پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری

Jan 11, 2024 | 22:27:PM

(وقاص عظیم) آئی ایم ایف نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ہوا، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پہلے جائزہ مشن کی رپورٹ کی منظوری دے دی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی، پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط مل جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان  کیلئے 70 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے دوسری قسط کی مد میں فنڈز کی منظوری دی، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کےتحت آئی ایم ایف بورڈنےپہلا جائزہ منظورکیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کیلئےآئی ایم ایف مشن نے دوسری قسط منظورکرنے کی سفارش کی تھی، پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20کروڑ ڈالرز پہلے ہی مل چکےہیں، آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالرز ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9ارب ڈالرز ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 9 ماہ کے پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، آخری اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔

مزیدخبریں