(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہر ریجن میں کرکٹ اکیڈمی کا انعقاد اچھا فیصلہ ہے۔
سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب میں لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد، معین خان، عبدالرزاق، عمر اکمل، بلاول بھٹی نے بھی شرکت کی، سندھ پریمئر لیگ 25 جنوری سے 5 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوان کرکٹرز کو اہم مشورہ دیدیا
چیف ایگزیکٹو سندھ پریمیئر لیگ چودھری شہزاد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایل کی تمام فرنچائز مالکان کو اس تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ پریمئر لیگ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
عارف ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا، پچز کا معائنہ کیا، کیوریٹرز سے بھی ملاقات ہوئی، اندرون سندھ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے معین خان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
وائس چیئرمین ایس پی ایل جاوید میانداد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ لیگ خوب ترقی کرے، گورنر سندھ بھی بہت کوششیں کررہے ہیں کہ یہ لیگ کامیاب ہو، لیگ کی تمام فرنچائز مالکان کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، لیگ کی کامیابی کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کا بابر اور رضوان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
ہیڈ کوچ میر پور خاص ٹائیگرز معین خان نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہورہی ہے کہ سندھ میں کرکٹ فروغ پا رہی ہے، سندھ پریمئر لیگ کے انعقاد سے چھوٹے کرکٹرز کو نوکری ملے گی، سندھ کے ہر ریجن میں کرکٹ اکیڈمی کا انعقاد اچھا فیصلہ ہے، میں چاہتا ہوں کہ لیگ کے بقیہ سیزن دوسرے شہروں میں بھی ہوں، جو ٹیم چیمپئن بنے اس کے شہر میں اگلا سیزن منعقد ہو، میانداد نے 1992ء کے ورلڈ کپ میں 10 میں سے 7 میچز میں 50 رنز سے زائد رنز کی اننگز کھیلیں، جہاں ہم کپتان کا نام لیتے ہیں وہیں جاوید میانداد بھی ورلڈکپ کے ہیرو تھے۔