مسلم لیگ ن نے پنجاب کی مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا

Jan 11, 2024 | 23:11:PM

(راؤ دلشاد) عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے گہما گہمی جاری اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوار میدان میں لائے جارہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب کی مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کی تشستوں پر ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم سے بلال اظہر کیانی کو ٹکٹ دے دیا گیا ہے جبکہ جہلم کے حلقہ این اے 61 سے فرخ الطاف کو مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

اسی طرح جھنگ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 109 سے محمد یعقوب خان کو ٹکٹ دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 46 سے فیصل خان، پی پی 55 سے محمد اکمل سرگلہ، پی پی 127 سے راشدہ یعقوب، پی پی 193 سے فاروق احمد مانیکا، پی پی 194 سے چوہدری جاوید احمد، پی پی 210 سے عطاء الرحمن، پی پی 216 سے ملک انور علی، پی پی 244 سے میاں امجد مجید، پی پی 269 سے منظور چاندیا پی پی 270 سے امتیاز علیم قریشی، پی پی 280 سے طاہر رندھاوا، پی پی 281 سے محمد شکور، پی پی 292 سے شریف افگن گورچانی، پی پی 293 سے شیر علی گورچانی جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 296 سے صفدر محمود یوسف کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایسے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 3 اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں کی ٹکٹ  جاری کیے گئے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 110 اور صوبائی اسمبلی کے 210 ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی تھی، اب تک مسلم لیگ ن مجموعی طور پر 113 قومی اور 226 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے نام جاری کر چکی ہے۔

مزیدخبریں