سردی کی شدید لہر، سکولوں کیلئے اہم مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب میں سردی کی شدید لہر کے پیش نظر حکومت نے یونیفارم پہننے کی پالیسی نرم کردی ،جنوری اور فروری میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں یونیفارم پہننا لازمی نہیں ہوگا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری مراسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا ہےکہ سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبا و طالبات کوئی بھی گرم کپڑے پہن کر سکول آ سکتے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سردی کے پیش نظر طلبا سوئیڑ، بلیزر، کوٹ، جیکٹ، کیپ، جرابیں اور کوئی بھی بوٹ پہن کر سکول آسکتے ہیں ۔ مراسلے کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان ان ہدایات پر عملد رآمد یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے