(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 سے ساجد نواز، این اے 29 سے ارباب عامر کو ٹکٹ جاری کر دیاگیا،این اے 11 سے حاجی سید فرین خان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیاگیا،این اے 10 سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر امیدوار ہوں گے,شاندانہ گلراز پی ٹی آئی سے این اے 30 کے لئے امیدوار نامزد کی گئی ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 28 سے شوکت یوسفزئی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا،پی کے 29 سے عبدالمنعم، پی کے 30 سے صدر رحمان کو ٹکٹ جاری کیاگیا، اسی طرح پی کے 25 سے سابق صوبائی وزیر ریاض خان پی ٹی آئی امیدوارہونگے،پی کے 26 سے فخر جہان، پی کے 27 سے عبدالکبیر خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے پشاور سے کے پی اسمبلی کیلئے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کو ٹکٹ جاری کردیا،تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کردیاگیا،مینا خان آفریدی،علی زمان ایڈووکیٹ اور سمیع اللہ کو بھی پی ٹی آئی ٹکٹ جاری کر دیاگیا، ارباب جہانداد، فضل الٰہی اور حامد الحق کو بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا،ان کے علاوہ عاصم خان، ملک شہاب اور نورین عارف بھی پی ٹی آئی امیدوار ہوں گی،پشاور سے شیرعلی آفریدی بھی کے پی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔
این اے 27 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ محمد اقبال آفریدی، پی کے 71کا ٹکٹ عبدالغنی آفریدی اور پی کے 69کا ٹکٹ عدنان قادری کو جاری کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے سوات کے دو قومی اور چھ صوبائی حلقوں کے ٹکٹوں کا بھی اعلان کردیا ،پی کے 7 سے ڈاکٹر امجد علی خان ،پی کے 8سے مراد سعید کے والد سعیداللہ ،این اے تھری سے سلیم الرحمان ،پی کے 6 سے فضل حکیم ،
این اے ٹو سے ڈاکٹر امجد علی ،پی کے تھری سے میاں شرافت علی ،پی کے فور سے علی شاہ خان ایڈووکیٹ،پی کے 5 سے عزیز اللہ خان کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے