برطانیہ : پاکستانی عازمین حج کیلئے پاسپورٹ دفاتر میں سہولیات متعارف

Jan 11, 2025 | 09:43:AM

(24 نیوز)محسن سپیڈ پاکستان کے ساتھ بیرون ملک بھی چھا گئی، پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی عازمین حج کیلئے پاسپورٹ دفاتر میں سہولیات متعارف کرا دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستانی عازمین حج کی مشکل آسان ہوگئی ،دیار غیر میں مقیم پاکستانی بغیر کسی رکاوٹ کے پاسپورٹ کی تجدید کروا سکیں گے ، وزیر داخلہ  کی ہدایت پر  پاسپورٹ یا تجدید کیلئے طویل انتظار ختم ہو گیا ہے۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے عازمین حج کیلئے قطاریں ختم کروا دیں ، مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو، بریڈ بورڈ کے پاکستانی مشنز میں بھی سہولت میسر ہوگی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہتے ہیں عازمین حج کو پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پہلی  مرتبہ پاکستانی پاسپورٹ اپلائی کرنے پر کلیئرنس کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں