’’دفعہ ہوجاؤ‘‘ رچرڈ گرینیل عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے تنگ آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کئی بار ایکس پر ٹوئٹ کرنے والے سابق امریکی انٹیلیجنس چیف رچرڈ گرینل عاجز آگئے۔
خیال رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق انٹیلیجنس چیف اور خارجہ پالیسی کے ماہر رچرڈ گرینل کو خصوصی مشنز کا صدارتی ایلچی مقرر کیا ہے۔
رچرڈ گرینل اپنی ٹوئٹس میں متعدد بار عمران خان کی رہائی سے متعلق پوسٹ کر چکے ہیں مگر عمران خان کے حامیوں کی جانب سے ان کی رہائی کے بار بار مطالبے نے انہیں پریشان کر دیا جس کا غصہ انہوں نے ایک صارف پر نکال دیا۔
انہوں نے حال ہی میں ایکس پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے گھر کے سامنے کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہونے والی تباہ کُن آتشزدگی کا منظر دکھایا گیا۔
مزیدپڑھیں:ہش منی کیس میں ٹرمپ مجرم قرار؛نیویارک کی فوجداری عدالت نے فیصلہ سنا دیا
رچرڈ نے اپنی ٹوئٹ میں کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹس کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کی پالیسیاں ہمیں جلا کر راکھ کر رہی ہیں۔
رچرڈ گرینل کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ووٹ دینا بند کریں جو پانی کے انتظام اور جنگلات کی پالیسیوں میں عقل و فہم کا استعمال نہیں کرتے۔
رچرڈ گرینل کی پوسٹ پر پی ٹی آئی کے حامی صارف محمد نواز خان نے انہیں غصہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ٹھنڈ رکھیں، مگر ایک بار پھر ریلیز عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرنا نہ بھولیں‘
مزید پڑھیں:لاس اینجلس کے جنگلات کی آگ نے حکام کو ایٹم بم کی یاد دلا دی
جس کے جواب میں رچرڈ گرینل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے پاکستانی صارف پر غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ تم جنوبی کیلیفورنیا میں نہیں رہتے اس لیے دفعہ ہو جاؤ۔
چیف رچرڈ گرینل کے جواب کے بعد عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔