سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر منفی رجحان رہا

Jan 11, 2025 | 10:43:AM
  سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر منفی رجحان رہا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق  سٹاک مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 4 ہزار 339 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 13 ہزار247 پر بند ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر سستا ،اوپن میں قیمت برقرار

 کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 18 ہزار 735 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 13 رہی۔

شیئر بازار میں ایک ہفتے میں 3.9 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 159 ارب روپے رہی۔

پاکستان  سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 402 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 230 ارب روپے ہے۔