سینئراداکارخالد بٹ کوبچھڑے ایک سال بیت گیا
بطورایسوسی ایٹ ڈائریکٹرکیریئرکاآغازکیا،ڈراموں سے شہرت ملی،خئی آخری ڈرامہ تھا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) سینئراداکارخالد بٹ کومداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا لیکن ان کی یادیں کبھی مٹ نہیں سکتیں۔
21 ستمبر 1946ء کو ملتان میں پیدا ہونے والے خالدبٹ نے فنی سفرکاآغازبطورایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیا تھا پھر اداکاری کی طرف آگئے، 1978ء میں بطور اداکار پی ٹی وی پر پہلی باراداکاری کے جوہردکھائے، فلموں کے علاوہ تھیٹر پر بھی خوب کام کیا لیکن ٹی وی ڈراموں میں اداکاری نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔
خالدبٹ کے مقبول ڈراموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں لنڈا بازار، لال عشق ، جیون نگر، پس دیوار، دوسرا آسمان، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دل دروازےسمیت کئی ڈرامے شامل ہیں،خئی بطوراداکاران کاآخری ڈرامہ تھاجس میں انہوں نے دراب خان کاکردارکیاتھاجسے ان کی زندگی کا بہترین کردارقراردیاجاتاہے،اسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہی وہ بیمار ہوگئے تھے۔
خالدبٹ کو 2016ء میں طویل فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا،وہ گردوں اور جگر کی بیماریوں سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا شکار تھے، دل اور پھیپھڑوں کے مسائل سے دو چار ہونے کے باوجود انہوں نے ڈرامہ سیریل خئی میں جاندار اداکاری کی جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا.
ابھی ڈرامہ سیریل خئی آن ایئر تھا کہ 11 جنوری2024ء کو خالد بٹ کے انتقال کی خبر آ گئی۔