تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، طلبا کے یونیفارم میں بھی نرمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)محکمہ خصوصی تعلیم نے تعلیمی اداروں میں طلبا کیلئے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کر دی جبکہ سردی کی وجہ سے سکولوں کے اوقات کار بھی جار ی کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم نے 13جنوری سے15 فروری تک طلبا کے یونیفارم کی پابندی میں نرمی کی ہے۔
سردی کے پیش نظر پیر تا ہفتہ صبح 9سے دوپہر 2بجے تک تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے،جمعہ کے روز اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر 12بجےتک ہونگے۔
محکمہ خصوصی تعلیم نےموسم سرما کی چھٹیوں کےبعد کےاوقات کار جاری کئے ہیں۔
اسے بھی پڑھیں:خاتون رکن اسمبلی کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی،ہسپتال منتقل