"ایمرجنسی"کی ڈائریکشن اورسینمامیں ریلیزغلط فیصلہ تھا، کنگنا رناوت
سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن کئی ماہ سے فلم کی منظوری میں تاخیر کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم "ایمرجنسی" سے متعلق اپنے فیصلوں میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنارناوت نے اس بات کا اعتراف کیاہے کہ فلم"ایمرجنسی" کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا ایک غلط فیصلہ تھا،فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا زیادہ بہتر ہوتا کیونکہ موجودہ حالات میں وہ فلم کی سینماؤں میں ریلیز میں تاخیر سےخوفزدہ ہیں۔
"ایمرجنسی" میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کئی ماہ سے فلم کی منظوری میں تاخیر کر رہا ہے، جس سے انہیں خدشہ ہے کہ فلم میں کیا کچھ حذف کر دیا جائے گا یا باقی رکھا جائے گا۔
کنگنارناوت نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز سنسر شپ کے مسائل سے بچنے کا بہترین حل ہوتا، سنیماگھرمیں فلم کی ریلیز سے بہتر تھا کہ وہ اسے آن لائن ہی ریلیز کردیتیں۔
کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ انہوں نے کچھ معاملات کو معمولی سمجھا، یہ سوچتے ہوئے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دور میں فلم کی ریلیز آسان ہوگی،تاہم اب انہیں احساس ہورہا ہے کہ انہوں نے کئی غلط فیصلے کیے جن میں فلم کی ڈائریکشن بھی شامل ہے۔