بھارتی سپنر یوزویندر چاہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق ، افواہیں

Jan 11, 2025 | 12:03:PM
 بھارتی سپنر یوزویندر چاہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق ، افواہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپنر یوزویندر چاہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق کی باز گشت نے زور پکڑ لیا۔

 بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے  انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے،قیاس آرائیوں نے اسوقت جنم لیا جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی کھلاڑیوں سے الجھنے والے سیم کونسٹاس کو رکی پونٹنگ کی نصیحت

بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا کچھ عرصے سے ایک دوسرے کیساتھ نہیں دیکھا گیا تاہم افواہیں گرش کررہی ہیں کہ 2024 انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے بعد سے جوڑے میں اختلافات چل رہے ہیں،منیش پانڈے اور اشریتا شیٹی نے دسمبر 2019 میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔