صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لئے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری بروز منگل کو شام 4 بجے طلب کیا ہے،صدرمملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 12 واں اجلاس ہو گا۔