(ویب ڈیسک)سپرہٹ فلم "پشپا" کی اداکارہ رشمیکا مندنا وزرش کے دوران حادثے کے باعث زخمی ہوگئیں۔
"اینمل" اور "پشپا" جیسی کامیاب فلموں کے بعد رشمیکا مندانا پرفلموں کے درواہوگئے ہیں،وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں کوچھورہی ہیں اوراس وقت بھی ان کی کئی فلمیں سیٹ پر ہیں جن میں سلمان خان کے ساتھ"سکندر" اور وکی کوشل کے ساتھ "چھاوا" جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا جِم میں دوران فٹنس سیشن زخمی ہوگئیں جس کے باعث سلمان خان اور وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی جس میں اداکارہ بھی اداکاری کررہی تھیں۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ آرام کر رہی ہیں، تاہم پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں اور جلد فلم سیٹس پرواپس آئیں گی۔
ڈاکٹرزنے رشمیکا کو مکمل صحت یابی کے لیے مختصر وقفہ لینے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ اپنی مصروف شوٹنگ شیڈول کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔