اسرائیلی کی بربریت جاری،مزید22 فلسطینی شہید

Jan 11, 2025 | 12:46:PM
 اسرائیلی کی بربریت جاری،مزید22 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،خان یونس،شجاعیہ اور البریج کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی،24گھنٹےمیں 22 فلسطینی شہید،شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 6 ہوگئی۔

امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پربھی بمباری کی، حوثیوں کے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، لبنان میں صیہونی فوج نےایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،صورشہر پر بمباری سے پانچ شہری شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:

دوسری طرف ایک اسرائیلی قیدی کی ماں نےٹرمپ کو نیتن یاہو کی شکایت لگا دی ہے،ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ڈیل کی ہرکوشش کو سبوتاژ کرتا ہے۔