سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟ یشما گل نے اہم انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ یشما گِل نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں لباس پر ٹرولنگ اور تنقید کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
خوبرواداکارہ یشما گل سوشل میڈیاپرکافی ایکٹیورہتی ہیں،وہ اپنی سرگرمیوں کی تصاویراورویڈیوزشیئرکرکے اپنے مداحوں کواپ ڈیٹ رکھتی ہیں،حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں لباس کی وجہ سے خوب ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان پر اس قدر تنقید کی گئی کہ انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے سوشل میڈیا چھوڑنے کا ہی فیصلہ کرلیا تھا۔
یشما گل نے 2018 ء میں ریلیزہونےوالی فلم "پرواز ہے جنون" کے پریمیئر میں بولڈ جینزاور پینٹ پہن کر شرکت کی تھی جس کی تصاویر وائرل ہو گئی تھیں اوراس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔