پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

Jan 11, 2025 | 13:27:PM
پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں 16 جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافے کاامکان ہے۔ 
 رپورٹ کے مطابق متوقع قیمتوں میں اضافہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے جو کہ سپلائی میں رکاوٹ اور توانائی کی طلب میں اضافے کے خدشات کی وجہ سے تقریباً 3 ہفتے کی بلند ترین سطح پر ہے،تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے علاوہ شرح مبادلہ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور ریٹ کی تبدیلی کی روشنی میں اگلے 15 دن تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کی منظوری کے بعد خزانہ ڈویژن پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.35 فیصد بڑھ کر 77.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا یہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسری ہفتہ وار اضافہ ہےجو تین سال کی کم ترین سطح پر تیزی سے گرنے کے بعد ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں نئے سال کی آمد پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا تھا،وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 صنعتکاروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم کے5سالہ معاشی پلان " اڑان پاکستان" کے اعلان کے فوری بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم کے معاشی وژن کے خلاف ہے، جس سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونگے، وزیراعظم فوری نوٹس لیں اور قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کرائیں۔ 

 فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد تحسین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکسوں میں کٹوتی کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کرے، اس سے خاص طور پر درمیانے اور چھوٹے درجے کے تاجر متاثر ہورہے ہیں، جو پہلے ہی کافی مشکلات کا شکار ہیں۔

 حیدرآباد چیمبر آف اسمال انڈسٹری کے سابق صدر محمد فاروق شیخانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک استحصالی اقدام ہے، جس سے کاروباری افراد اور صارفین یکساں متاثر ہوں گے، انہوں نے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔