معروف اداکار علی رحمٰن خان بھی دولہابننے کوتیار،افواہیں گرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کبریٰ خان اورمرزا گوہررشید کے بعد معروف اداکار علی رحمٰن خان کی شادی کی افواہیں بھی سوشل میڈیاپرگرم ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا کے متعدد پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی آئندہ ماہ فروری میں کراچی میں شادی کے بعد اگلی باری علی رحمٰن خان کی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ علی رحمٰن خان جَلد فٹنس ماہر نصرت ہدایت اللّٰہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں ۔
گزشتہ سال علی رحمٰن اور نصرت ہدایت اللہ کے درمیان افیئر سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں جن کی اداکار کی جانب سے تردید کر دی گئی تھی۔
دو سال قبل علی حمٰن خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جلدی شادی کرنے کا دباؤ مردوں کی نسبت عورتوں پر زیادہ ہوتا ہے، شادی نہ کرنے پر مردوں کو بھی معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میرے والدین نے مجھ پر ایسا کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی،حتمی تاریخ سامنے آ گئی
اداکار نے اپنے اس انٹرویومیں بتایا تھا کہ ہاں میری شادی میں کافی دیر ہو چُکی ہے لیکن جب بھی شادی کروں گا تو اپنی مرضی سے کروں گا۔